SKU: 27866291962

تاریخ ساز لوگ | Tarikh Saz Log | Nazir Laghari

Sale price$360.00 Regular price$400.00
Save 10%

Shipping Estimate
USA
  • USA
  • CAN

Ships within 48 hours · Estimated delivery Jul 13 - Jul 18

Promo Codes Available:

For Your Every Summer RSVP, with Code: SUMMER15

Description

تاریخ ساز لوگ | Tarikh Saz Log | Nazir Laghari() : 456 ( ) : 43 41 1986 1987 1990 2005 45 12 2 32 () () 1959 1964 1965 ( ) 1965 1965 **

تاریخ ساز لوگ (انٹرویوز)
مصنف | نذیر لغاری
صفحات: 456 ( بڑا سائز)
’تاریخ ساز لوگ‘
ریویو: لیاقت علی ایڈووکیٹ
نذیر لغاری گذشتہ چار دہائیوں سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں۔’ تاریخ ساز لوگ‘ ان انٹرویوز پر مشتمل ہے جو انھوں نے تیس سال قبل سیاست دانوں اور ماہرین قانون سے لئے تھے اور یہ سب ماہنانہ ’اخبار جہاں‘ میں چھپے تھے۔اس کتاب میں دو سیاست دانوں ذوالفقار علی بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کے بارے میں ان کے دو تاثراتی مضامین شامل ہیں جو ان دونوں سے نذیر لغاری کی ملاقاتوں اور گفتگو پر مشتمل ہیں جب کہ 43 سیاست دانوں سے انھوں نے براہ راست انٹرویوز لیے تھے۔ خان عبدالولی خان سے شاہ محمد امروٹی تک 41 انٹرویوز 1986 اور1987کے درمیان لئے گئے تھے جب کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا دوسرا انٹرویو 1990اورمیاں محمد نواز شریف کا انٹرویو 2005 میں لیا گیا تھا۔جن 45سیاست دانوں کے انٹر ویوز اس مجموعہ میں شامل ہیں ان میں سے12سیاست دان اور 2 ماہرین قانون بقید حیات ہیں جب کہ 32شخصیات اس دنیا سے رخصت ہوچکی ہیں۔’ تاریخ ساز لوگ ‘میں شامل دو کے سوا باقی تمام انٹر ویو ز جنرل ضیاء الحق کے عہد ستم میں لئے گئے اور اسی دور میں شایع ہوئے تھے۔
نذیر لغاری بھٹو سے متاثر ہیں اور سمجھتے ہیں کہ’ پاکستان کی سیاست میں عوام کا ڈکشن ذوالفقار علی بھٹو نے رائج کیا تھا ۔ اُن کی گفتگو میں دریائے سندھ کا بہاو تھا‘۔ وہ بھٹو کی شخصیت اور طرز سیاست کے مداح ہیں ۔محمد حنیف رامے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں پنجاب کے وزیر اعلی تھے۔ و ہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر بھی رہے۔جب بھٹو حکومت کا ہر طرف طوطی بول رہا تھا عین اس وقت حنیف رامے پیپلز پارٹی سے علیحدہ ہوکر پیر پگاڑا کی مسلم لیگ میں شامل ہوگئے تھے۔ انھوں نے مساوات پارٹی بھی بنائی تھی۔ پنجاب کی تاریخ کے حوالے سے انھوں نے ’پنجاب کا مقدمہ ‘ کے نام سے ایک کتاب بھی لکھی تھی۔ اپنے انٹرویو میں کہتے ہیں کہ ’ میں مارکسسٹ نہیں ہوں،میں نے دوسرے معاشرتی علوم کی طرح مارکس ازم کا فلسفہ پڑھا ہے لیکن میں اپنے لئے روشنی کا منبع قرآن عظیم کو سمجھتا ہوں‘۔ ان کے نزدیک’ جب تک پنجاب اپنے حقوق کی خاطر آوازنہیں اٹھاتا اور انھیں حاصل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا اسے چھوٹے صوبوں کے حقوق کا احساس نہیں ہوگا ۔ جب تک پنجابی زبان، پنجابی ثقافت اور پنجابی عوام کے حقوق کی بات نہیں ہوگی اس وقت تک دوسرے صوبوں سے ابھرنے والی اس قسم کی آواز کو پنجاب والے پاکستانی ثقافت، اردو زبان، اور پاکستان کے خلاف تصور کریں گے‘۔
عبدالحفیظ پیرز ادہ کا شمار پیپلز پارٹی کے بانیوں میں ہوتا تھا۔ وہ بھٹو کابینہ میں وزیر تعلیم اور اطلاعات و نشریات کے وزیر رہے تھے۔ عبدالحفیظ پیرزادہ سے وزارت اطلاعات لے کر بھٹو نے مولانا کوثر نیازی کو دی تھی جو نذیر لغاری کے نزدیک بھٹو کی ’ہمالیائی غلطی‘ تھی کیونکہ وزارت اطلاعات کے ذریعے مولانا نے جو ’پاکستان کا بیانیہ تشکیل دیا وہ پاکستان کے تاریخی تقاضوں کے بالکل بر عکس تھا‘۔ نذیر لغاری عبدالحفیظ پیرزادہ سے انٹرویو کے تعارف میں کہتے ہیں کہ ’میں اس تکلیف دہ حقیقت کا انکشاف اور اعتراف کرتا ہوں کہ مجھے بھٹو کے عدالتی قتل کے پس پشت بہت سے دوسرے کرداروں کی طرح عبدالحفیظ پیرزادہ کا کردار بھی نظر آتا ہے‘۔ نذیر لغاری کہتے ہیں کہ بھٹو کی سزائے موت کے خلاف کراچی کے وکیل شفیع محمدی نے عبدالحفیظ پیرزادہ کی وساطت سے شریعت کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرنے کی درخواست کی تھی ۔ عدالت نے یہ درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی تھی لیکن دوسرے روز عبدالحفیظ پیرزادہ نے عدالت میں پیش ہوکر یہ درخواست واپس لینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے شفیع محمدی پٹیشن خارج کردی تھی۔
ائیر مارشل (ر) اپنے انٹرویو میں کہتے ہیں جب جنرل ضیا ء الحق نے مارشل لا نافذ کیا تھا تو پاکستان قومی اتحاد کی پوری قیادت کو ’حفاظتی تحویل‘ لے لیا گیا تھا لیکن جماعت اسلامی کے امیر میاں طفیل محمد اور مسلم لیگ کے سربراہ پیر پگاڑا کو مارشل لا حکام نے گرفتار نہیں کیا تھا۔ اس ایک واقعہ سے ان کے فوج کے ساتھ قریبی تعلقات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ مشیر پیش امام کا شمار ائیر مارشل اصغر خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا ۔ وہ تحریک استقلال کے جنر ل سیکرٹری بھی رہے۔ اپنے انٹرویو میں ائیر مارشل اصغر خان کے بارے میں کہتے ہیں ’تعمیر ی سیاست کرنا ائیر مارشل (ر) اصغر خان کے مزاج میں ہی شامل نہیں ہے۔ان میں کسی کے ساتھ چلنے کی صلاحیت نہیں ہے۔وہ جب بھی کسی چیز کو بنتا دیکھتے ہیں اس سے الگ ہونے میں وہ پہل کرتے ہیں ۔ وہ ہمیشہ الگ سے اپنا کام کرنا چاہتے ہیں۔ سیاست میں ایسے لوگوں کی بہت کم گنجائش ہوتی ہے جو دوسروں سے بات بھی نہ کرنا چاہتے ہوں‘۔
مولانا فضل الرحمان کا شمار ایسی سیاست دانوں میں ہوتا ہے جو ہمیشہ ایوان اقتدار کے گرد و نواح میں موجود رہتے ہیں۔ وہ اپوزیشن میں ہوکر اقتدار کے مزے لوٹتے اور اقتدار میں رہ کر اپوزیشن کا کریڈٹ لیتے ہیں۔ اپنے انٹرویو میں کہتے ہیں کہ ’اب پوری قوم یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ قیام پاکستان کے وہ مقاصد ہی نہیں تھے جن کا قوم سے وعدہ کیا گیا تھااور کہیں قیام پاکستان کے در پردہ مقاصد یہ تو نہیں تھے جن کی اب تکمیل کی ہورہی ہے ‘۔
میر غوث بخش نزنجو پاکستان میں قوم پرست سیاست کا اہم نام تھا ۔ وہ سیاسی افہام وتفہیم سے سیاسی عمل کو آگے بڑھانے پر یقین رکھتے تھے۔ بلوچستان کے مسائل پر ان کی نظر بہت گہری تھی۔ اپنے تیس سال قبل دیئے گئے انٹرویومیں انھوں نے بلوچستان کی سیاست بارے جو بات کہی تھی وہ آج حرف بحرف درست ثابت ہورہی ہے ۔ کہتے ہیں ’بلوچستان میں پہلے مرکز گریزی کی حد تک اختلافات تھے لیکن اب بات مملکت گریزی کی طرف جارہی ہے۔بات یہ ہے کہ نواب خیر بخش مری اور عطا ء اللہ مینگل ہمارے حکمرانوں کے رویہ سے اس حد تک مایوس ہوگئے ہیں کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ نہ اس ملک میں وفاقی وحدتوں اور قومیتوں کو حقوق ملیں گے اورنہ ہی جمہوریت آے گی‘۔
معراج محمد خان پاکستان کی بائیں بازو کی سیاست کا اہم ترین حوالہ تھے۔ وہ پاکستان قومی اتحاد کی بھٹو مخالف تحریک کا تجزیہ کرتے ہوئے کہ کہتے ہیں کہ ’جماعت اسلامی نے پی۔این۔اے کی تحریک کو فوج کے کھاتے میں ڈال دیا۔ اسلام کے مقدس نام پر پورے ملک کو فرقوں میں بانٹ دیا گیا۔یہ بات پی ۔این۔اے کے مقاصد میں شامل نہیں تھی بلکہ پی۔این۔ائے کے آڑ میں کھل کھیلنے والوں کے مقاصد میں شامل تھی۔پی۔این۔ائے کی تحریک میں قربانیاں دینے والے برے نہیں تھے لیکن مفاد پرستوں نے عوام کے خون کا سودا کیا ‘۔
کے۔ایچ۔ خورشید قائد اعظم کے سیکرٹری تھے۔ کشمیری نژاد کے۔ایچ خورشید پاکستان کے زیر انتظام کشمیر 1959-1964صدر بنے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ’ 1965 میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جو کاروائی ( ان کا اشارہ آپریشن جبرالٹر) ہوئی تھی اس کا کشمیر کی آزادی سے کم اور جنرل ایوب خان کو ناکام بنانا زیادہ تھا۔ اور پھر ایوب خان نے تسلیم کیا تھا کہ 1965 کی جنگ انھیں اقتدار سے ہٹانے کی سازش تھی۔1965 میں جب حکومت نے ’مجاہدین‘ بھیجے تھے تو میں نے اس کی مخالفت کی تھی ‘۔
تیس سال قبل لئے گئے یہ انٹر ویو زپڑھ کر افسوس ہوتا ہے کہ زمانے کی اس تیز حرکت میں سیاسی،سماجی،اقتصادی اور سائنسی ارتقا میں ہم نے کوئی ایک بھی اہم اور قابل ذکر قدم نہیں اٹھایا ۔ہماری ریاست کے طاقتور عناصر اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ملک کو ایک طاقتور اور آمرانہ مرکزیت کے ذریعے متحد رکھا جاسکتا ہے۔ حکمران اشرافیہ کے ذہن میں یہ بے بنیاد تصور جاگزیں ہوچکا ہے کہ یہ ملک کانچ کا بنا ہوا ایسا گھر ہے جو ایک پتھر لگتے ہی دھڑام سے ٹوٹ کر زمین بوس ہوجائے گا ۔ حکمران طبقہ یہ سمجھتا ہے کہ اس ملک کے عوام میں سیاسی شعور مفقود ہے اور سیاسی عمل سے وہ بے بہر ہ ہے۔ ان کے نزدیک پاکستان کے عوام ایک جمہوری اور رضاکارانہ وفاق کے اندر رہنے کے صلاحیت اور اہلیت نہیں رکھتے ہیں،اس لئے ضروری ہے کہ عوام سے ان کی زبانیں،تاریخ و ثقافت، آزادانہ طرز فکر وعمل اور ان کی جمہوری خواہشات چھین لی جائیں تاکہ وہ آمریت کے زیر سایہ مجہول زندگی گذاریں اور ریاست پر قابض اشرافیہ کو کسی طور چیلنج نہ کریں۔عوام کو بار بار باور کرایا جائے کہ وہ ہزار ہا برس سے غلام ہیں اور وہ نوآبادیاتی ریاستی اور سماجی ڈھانچے کے اندر ہی زندہ رہ سکتے ہیں ۔ گذشتہ ستر سالوں میں اس ملک کے عوا م کی سیاسی و سماجی ترقی اور اپنی تاریخ و ثقافت سے جڑنے کے عمل کی راہ میں بے پنا ہ رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں ۔ عوام کی ترقی کی و خوشحالی کی امنگوں کو کرپشن کی چکی میں پیس دیا گیا ہے اور دہشت گردی کے دیو نے ان کے حوصلوں کو پست کر دیا ہے ۔**
Shipping Notes
  • Free Standard Shipping on $100+ Orders to the USA.
  • Except Preorder products are shipped in 48 hours.
  • Delivery to the USA:
  1. Standard Shipping : 3-10 business days
  • If time is of the essence, please consider selecting expedited delivery for faster service.
Exchange/Return Notes
  • We offer a 30-day return/exchange service after receiving.
  • Final sale items are not eligible for returns or exchanges.
  • To process your return/exchange, please contact us at [email protected]
  • Please click here for more details>>> Return & Exchange Policy
SKU: 27866291962

Discover Niche Categories That Outsell

Top-Converting Item to Boost Your Average Order

4.4 ★★★★★
Based on 2497 reviews
Sort
Highest Rating
Newest First
Oldest First
Product Reviews
R
Verified Purchase
Recon
Waukegan, US
★★★★★ 4
Rattles like a vibrator when it mops after about 2 weeks.
Size: C20 renewed
Works ok. Vacuum beater and opening is only about 6 inches long and the dirt box in the bot is really tiny. Beater is way to tiny to do any real vacuuming on even short shag rugs. The mop works but basically just evenly spreads out whatever dirt is on the floor, evenly across your entire floor and sands the floor with it. After about 2 weeks the bot starts rattling REALLY loud and vibrating like its falling apart. The crazy loud rattling noise is coming from the plastic mop pad axles when they spin. The vacuum bag inside the base is very good quality, but small and not reusable. I cut the far end of the bag down the middle and glued on some velcro strips to each side to re-close it, which allows me to empty the bag and then close it back up again. Pretty sure this thing transmits everything it sees/does back to China.
WAS THIS REVIEW HELPFUL?YesReportShare
Reviewed in the United States on April 30, 2026
C
Verified Purchase
Crystal
Louisville, US
★★★★★ 1
Issues
Size: C20 renewed
Spent all this money for it to consistently have problems. It doesn’t even mop anymore because it keeps saying there is a problem with the sewage tank. I’ve only turned it on less than 5 times and it’s already having issues. Can’t even get it to mop anymore
WAS THIS REVIEW HELPFUL?YesReportShare
Reviewed in the United States on April 25, 2026
M
Verified Purchase
Melace83
Lexington, US
★★★★★ 5
Works great
Size: C20 renewed
I saved some money by purchasing this certified like new. Worked well out of the box, but there was an issue with it and the people that do in fact check to ensure these work should do a better job. The issue was with the water and emptying it into the dirty tank. Just kept giving me an error. So, I had to look online for troubleshooting issues. After maybe 20-30 minutes I figured out a tiny little metal piece was loose where the water would have been distributed to. I was able to pop it out and place it back in. After that, and with the right settings selected through the app, everything works great. Well worth it.
WAS THIS REVIEW HELPFUL?YesReportShare
Reviewed in the United States on March 29, 2026
J
Verified Purchase
Jonathan B
Birmingham, US
★★★★★ 3
Good mop, bad avoidance
Size: C20 renewed, Size: C20 renewed
I have mixed feelings about this product: The good – It does in fact clean very well. The mop picks up dirt effectively and the vacuum works very well. It was also surprisingly good at swapping from carpet to wood. I have a high door mat and it ran right over that. It was also good at mapping rooms and positioning, the floor map and restricted areas worked nicely. App also works well. The bad – Obstacle avoidance, it has none. It will run into everything over and over. If the item is too light (shoes, mic items, etc), it will run up on top of them or push them. It will also get stuck if it runs over something. Cords have no chance. The lidar does not work for anything except a wall, and even there it was unable to deal with short trim (1” trim was too low for the lidar and it kept running into the trim). I was having to run around and ensure there was nothing on the floor for it to work effectively. It also had a lot of trouble with my dining table, it would spend 20 min bumping up against it trying to get everywhere. Overall – this is a great robot mop if your floors don’t have any items on them (or you can restrict any loose items to one area and make it a no-go zone). If that is true then this is a great mop for the price and I would recommend. In practice for me it turned out to be quite annoying due to its limited obstacle avoidance and was almost more of a pain then just using a Swiffer. Note – I had to return because it was making a scraping noise (refurbished version), that is not reflecting in my rating. Though I am also not re-buying due to these issues.
WAS THIS REVIEW HELPFUL?YesReportShare
Reviewed in the United States on September 11, 2025
M
Verified Purchase
Mónica Caicedo
Louisville, US
★★★★★ 5
neat
Size: C20 renewed
very nice product
WAS THIS REVIEW HELPFUL?YesReportShare
Reviewed in the United States on May 11, 2026

recommand products